ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شُبمن گِل نے اننگ کا آغاز تو انگلش بولرز نے اپنے کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت کردیا۔
بھارت کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 26 جبکہ دوسری وکٹ 6.5 اوورز میں 27 رنز پر گر گئی۔ شُبمن گِل 9 اور ویرات کوہلی صفر رن پر آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنئو میں کھیلا جارہا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تمام 5 میچ جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔
Comments are closed.