انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 245 رنز کا ہدف دیدیا۔
احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
افغان ٹیم کے عظمت اللّٰہ97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ رحمت شاہ اور نور احمد نے 26، 26 رنز بنائے۔
رحمان اللّٰہ گُرباز 25، ابراہیم زدران 15 اور راشد خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے کوئٹزا نے 4، کیشو مہاراج اور نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیلوکوایو نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
میگا ایونٹ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا 9واں میچ ہے، جنوبی افریقا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.