آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگ کا آغاز کیا۔
افغانستان کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 38 رنز پر گری جب رحمان اللّٰہ گرباز 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں ابراہیم زادران اور رحمت شاہ نے محتاط لیکن اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 16 اوورز میں 76 رنز تک پہنچا دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
اب تک ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 اور افغانستان نے اپنے 4 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.