ٹریوس ہیڈ کی 146 اور اسٹیو اسمتھ کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے روز تین وکٹ پر 327 رنز بنالیے۔
اوول میں شروع ہونے والے میچ میں بھارت نے پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ دی، عثما ن خواجہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر 43 رنز بناکر پویلین پہنچے۔
لیبوشین 26 رنز بناسکے، 76 رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے عمدہ بیٹنگ کی، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 251 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
ٹریوس ہیڈ نے 146 اور اسٹیو اسمتھ نے 95 رنز بنا رکھے ہیں، بھارت کی جانب سے محمد سراج، شر دُل ٹھاکر اور شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین جبکہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔
2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
Comments are closed.