جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی خاتون سائیکلسٹ کا 42 میں سے 42واں نمبر

گلاسگو میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی خاتون سائیکلسٹ ریس میں آخری نمبر پر رہیں۔ 

ویمن جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل میں مریم علی 42 سائیکلسٹس میں 42ویں نمبر پر آئیں۔

مریم نے 13 اعشاریہ 50 کلومیٹر کا فاصلہ 26 منٹ اور 50 اعشاریہ 38 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ 

18 سالہ مریم فاتح سائیکلسٹ سے 7 منٹ 18 سیکنڈز پیچھے رہیں، ان کی کی اوسط رفتار  30.179 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سائیکل میں مکینیکل خرابی کی وجہ سے مریم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ 

مینجمنٹ کے مطابق ریس کے آغاز سے قبل سائیکل کے گیئر خراب ہوئے جو بروقت ٹھیک نہ ہوسکے۔ اگر یہ مسئلہ نہ ہوتا تو مریم سے اچھے نتائج کی اُمید تھی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

گلاسگو میں ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔ انڈر 23 انفرادی ٹائم ٹرائل میں پاکستان کے اسماعیل انور کا 68 واں نمبر رہا، وہ 78 سائیکلسٹس میں 68 ویں نمبر پر رہے۔

پاکستانی نوجوان سائیکلسٹ نے 36.2 کلومیٹر ریس 51 منٹ 35 سیکنڈز میں مکمل کی۔

پاکستانی سائیکلسٹ پہلی پوزیشن پر آنے والے کھلاڑی سے آٹھ منٹ پیچھے رہے، اسماعیل انور کی اوسط اسپیڈ 42.107 رہی، اس سال تھائی لینڈ میں ایشین چیمپئن شپ میں ان کی اوسط 44.683 تھی۔

گلاسگو ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو کھلاڑی شریک ہیں، مریم علی اور اسماعیل انور جونیئر کیٹیگری کے مقابلوں میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.