ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ، انعام بٹ کو پہلے راؤنڈ میں شکست

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2023 سربیا میں شروع ہوگئی، پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کو پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بلغراد میں چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کی کیٹیگری کیلئے ایکشن میں تھے۔ 

پہلے راونڈ میں انعام بٹ کا سامنا اسپین کی نمائندگی کرنے والے پہلوان فریوو ناسکیدوا سے تھا۔

انعام بٹ نے اولمپئن ریسلر کے خلاف پہلا راونڈ میں تو ایک پوائنٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی لیکن دوسرے راونڈ میں فریوو نے 2 مرتبہ انعام کو داو لگا کر دبوچ لیا اور اہم پوائنٹس حاصل کئے۔

یوں انعام بٹ کو پہلے راونڈ میں ہی 11 ۔ 1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ایونٹ میں پاکستان کے عنایت اللہ اور محمد بلال اتوار کو ایکشن میں ہوں گے۔ 

ورلڈ چیمپئن شپ میں ہر ویٹ کیٹیگری میں ابتدائی 5 پوزیشن حاصل کرنے والے ریسلرز پلیئرز پیرس اولمپکس کےلیے کوالیفائی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.