جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

ورلڈ بلائنڈ گیمز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ورلڈ بلائنڈ گیمزکے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

برمنگھم میں 18 سے 27 اگست تک ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بی 2 کیٹیگری کے ناصر علی ٹیم کےکپتان اور بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم میں بی ٹو کیٹیگری کے انیس جاوید، معین اسلم، نعمت اللّٰہ، بی ون کیٹیگری میں ظفراقبال، ریاست خان اور محمد شاہزیب، فخر عباس، محمد سلمان اور محمد آصف جبکہ بی 3 میں مطیع اللّٰہ، محسن خان، کامران اختر، اکمل حیات اور اسرار حسن شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد جمیل، کوچ مہر محمد یونس اور ٹرینر ٹیم طاہر محمود بھی بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ وفد کے سربراہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.