جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل معرکہ کل (ہفتہ) کھیلا جائے گا۔

بھارت نے اہم کوالیفائنگ میچ میں بنگلہدیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

فائنل معرکے میں ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے راؤنڈ میچ میں بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔

بھارت پاکستان کے بغیر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز میں تمام 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.