سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کے قائدانہ کردار کا ثبوت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی ملنے پر مبارک پیش کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اس کامیابی سے سعودی عرب نمایاں ترین بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کا آئیڈیل فرنٹ بن جائے گا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ ورلڈ ایکسپو 2030ء فقید المثال اور تاریخ میں یہ اپنی نظیر آپ ہو گا۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2030ء سے مارچ 2031ء تک سعودی عرب ورلڈ ایکسپو کا میزبان ہو گا۔
Comments are closed.