منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کا کل سے آغاز، دو پاکستانی بھی شریک

ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کل سے سعودی عرب میں شروع ہوگی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان اور حمزہ الیاس شرکت کریں گے۔ 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والا یہ ایونٹ 16 جولائی تک جاری رہے گا۔ 

انڈر21 ایشین چیمپئن احسن رمضان کل پہلا میچ ایران کے تیرداد آزادی پور سے کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ احسن رمضان نے ایشین کے سیمی فائنل میں تیرداد کو شکست دی تھی۔

حمزہ الیاس پہلے دن دو میچز کھیلیں گے، صبح عراق کے عمر الفہد اور شام کو انڈیا کے آرو سنچیتی سے مقابلہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.