بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان کے دو مقابلے ہوں گے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سلسلے میں وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پاکستان ٹیم دو میچز کھیلے گے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلے گی۔ 

قومی ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ بھی اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جو 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہوگا۔ 

وارم اپ میچز کا آغاز بھی 29 ستمبر سے ہی ہوگا۔ پہلے میچ میں بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ اسی دن جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس دن کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی اسی دن مدمقابل ہوں گی۔

تین اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، میزبان بھارت بھی 3 اکتوبر میدان میں اترے گی، اس کے مقابلے پر نیدرلینڈز کی ٹیم ہوگی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کا باضابطہ آغاز 6 اکتوبر کو گزشتہ ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.