پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

ورلڈکپ کے بعد نو بال پر رن لینے کا قانون تبدیل ہو سکتا ہے، سابق کیوی آل راؤنڈر

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران محمد نواز کے اوور میں ویرات کوہلی کو ملنے والی فری ہٹ پر بائی کے تین رنز بنائے جانے کا معاملہ متنازع ہوگیا۔

سابق کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کیوں لگ رہاہے کہ ورلڈ کپ کے بعد یہ قانون تبدیل ہو سکتا ہے۔

کوہلی کے ان رنز کو بائی میں شامل کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ گیند وکٹ پر لگنے کے بعد اسے ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا؟

گرانٹ ایلیٹ نے نو بال پر بولڈ ہونے اور بائے پر 3 رنز ہونے پر سوال اٹھایا۔

سابق کیوی کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب یہ سوچنے پر مجبور کیوں ہیں، نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.