آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں آئی سی سی، گلوبل کرکٹ باڈی اور بی سی سی آئی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ دکھائے جائیں گے۔
ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں تمام 10 ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں کپتانوں کے ساتھ میڈیا سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بریفنگ سیشن کو کپتانوں کا دن قرار دے گا۔ تمام ٹیموں کے کپتان 4 اکتوبر کی صبح احمدآباد پہنچ جائیں گے۔
کرکٹ کے ایک روزہ فارمیٹ کا ورلڈکپ 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں دنیا کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
گوہاٹی، حیدرآباد اور ترویندرم میں 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں پہلا میچ بنگلادیش اور سری لنکا، دوسرا جنوبی افریقہ اور افغانستان جبکہ تیسرا وارم اپ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ 30 ستمبر کو ہونے والے وارم اپ میچز میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے اور آسٹریلیا کا نیدر لینڈ کے ساتھ ہوگا، جس کے بعد 2 اکتوبر کو انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مقابلے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی ہوگا۔
3 اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ بھارت کا مقابلہ نیدر لینڈ کے ساتھ طے ہے۔ اس کے ساتھ ہی وارم اپ میچز کا آخری مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان حیدرآباد میں ہوگا۔
Comments are closed.