انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے 45ویں اور گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلورو میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 411 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کے تیجا ندامنورو 54 اور سائبرانڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کولن ایکرمین 35 اور میکس او ڈوڈ نے 30 رنز بنائے۔
بھارتی بولرز محمد سراج، جسپریت بمرا، کلدیب یادیو اور رویندرا جدیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے تھے، بھارتی اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور اس کے دونوں بیٹرز نے نصف سنچری اسکور کی۔
ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 100 کے مجموعے پر 4 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی اگلی وکٹ 129 کے اسکور پر اس وقت گری جب بھارتی کپتان روہیت شرما 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اور سریاش آئیر ٹیم کا اسکور آگے کی طرف لے جاتے ہوئے بڑھے مگر جب اسکور بورڈ پر ٹیم نے 200 کا ہندسہ مکمل کیا تو اس وقت دائیں ہاتھ سے بیٹگ کرنے والے اسٹائلش بیٹر ویرات کوہلی 51 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے اپنی اننگر میں انہوں نے ایک چھکا اور 5 چوکے لگائے۔
بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے جو آخری اوور کی پانچویں گیند پر 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا اسکور 408 تھا، شریاس آئیر 128 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔
نیدرلینڈز کے باسڈیلیڈا 2، پال وین میکیرن اور وین ڈر میروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔
Comments are closed.