اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

ورلڈکپ میں سیکیورٹی تحفظات، پی سی بی کا حکومت سے رابطے کرنے کا فیصلہ

پاکستان کو بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ جا کر کھیلنے کی اجازت ملنے کے معاملے میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سیکیورٹی تحفظات کے اظہار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی تحفظات پر حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے اعلامیے میں پاکستان ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

تاہم ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے سیکیورٹی خدشات کی سنجیدگی پر حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے، دفتر خارجہ

پاکستان ٹیم کو بھارت میں کس لیول کی سیکیورٹی درکار ہوگی اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکومت سے ہدایات لے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی حکومت پاکستان کے تحفظات سے آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی وفد کے اب بھی بھارت جانے کے امکانات ہیں، سیکیورٹی وفد اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں بھارت جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی وفد بھارت اور آئی سی سی سے ملنے والی یقین دہانیوں کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کو احمدآباد اور کولکتہ کے میچز کی تاریخیں سیکیورٹی بنیاد پر بدلنے پر تحفظات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.