بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈکپ میں دوسری فتح، ویرات کوہلی نے کیا کہا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتح کو بہترین کوشش کا نتیجہ قرار دیا۔

میچ کے بعد ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے میچ کے دوران کے لمحات کو شیئر کیا۔

ویرات نے بھارتی پرچم اور گیند بلّے کی ایموجی کے ساتھ ’اچھی کوشش‘ لکھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان سے میچ کے دوران ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈانس کرتے رہے۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے آسان حریف اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف 6 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا اور گروپ 2 میں رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے بھی کرکٹر ویرات کوہلی کی سالگرہ کے حوالے سے ایک دلچسپ صورتحال مداحوں کے سامنے رکھی۔

بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب صرف نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اس میچ میں اگر نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی تو بھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو سے پاکستان تو سیمی فائنل میں پہنچ چکا ، لیکن دوسری ٹیم کے لیے بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان میں کشمکش جاری ہے۔

افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت حد تک روشن ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.