اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ورلڈکپ فائنل میں شکست کے باوجود وزیراعظم کی ٹیم کی تعریف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے بولرز تعریفوں کا مرکز بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کے بولرز کی تعریف کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بہت ہی بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں گرین شرٹس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بن گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.