جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

ورلڈکپ سے 3 ماہ قبل تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

بنگلادیش کے کرکٹر تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چٹوگرام میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمیم اقبال آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔

34 سالہ تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز فروری 2007 میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ون ڈے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی جبکہ لٹن داس ٹیسٹ فارمیٹ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.