کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لنکن بولرز نے میچ کا آغاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔ روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اس کے بعد ویرات کوہلی اور شُبمن گِل نے 189 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کےلیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔
ویرات کوہلی اور شبن گل دونوں ہی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ گل 193 کے مجموعے پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوہلی 196 کے مجموعے پر 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
چوتھی وکٹ پر شریاس ایئر اور کےایل راہول کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ بنی، راہول 256 کے مجموعے پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شریاس ائیر نے پہلے 12 رنز بنانے والے سریا کمار یادیو کے 20 اور رویندرا جاڈیجا کے ساتھ 60 رنز کی شراکت بنائی۔ ائیر 49ویں اوور میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
رویندرا جاڈیجا نے 35 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے 5 وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اِس ورلڈ کپ میں اب تک 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ سری لنکا نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دوسرے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔
Comments are closed.