پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کل کولکتہ میں کھیلا جائے گا، میچ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈن میں بھرپور پریکٹس کی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ساتواں میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈن کولکتہ میں پریکٹس کی۔ 

پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، حسن علی نے پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کی جبکہ فخر زمان بھی بیٹنگ پریکٹس میں ایکشن میں نظر آئے۔

بابر اعظم میدان میں وکٹ دیکھنے پہنچے تو گراؤنڈ اسٹاف نے انکے ساتھ تصاویر بنائیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کیا، مکی آرتھر گرینڈ بریڈ برن اور مورنی مورکل کافی دیر تک پچ کا جائزہ لیتے رہے۔

کپتان بابر اعظم وکٹ دیکھنے پہنچے تو گراؤنڈ اسٹاف نے بابر کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

شاداب خان بھی پریکٹس سیشن میں موجود تھے لیکن انہوں نے بولنگ بیٹنگ پریکٹس نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.