انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور اوئن مورگن نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز پر گفتگو کی ہے۔
اس حوالے سے ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ چانسز کا انحصار ان کے فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا، اس وقت ان کے 3 اہم ترین پیسرز میں سے شاہین آفریدی فٹ ہیں جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ مسائل ہیں۔
ناصر حسین نے کہا کہ ان 3 بولرز کی موجودگی پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم بنائے گی، ون ڈے کرکٹ میں سب سے اہم کردار وکٹ لینے والے بولرز کا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جبکہ فخر زمان آؤٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کے لیے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ میری نظر میں پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک دن پاکستان ٹیم بالکل نیچے ہوگی تو اگلے روز وہ سب کو آؤٹ کلاس کردے گی۔
اس حوالے سے اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بلا شبہ ایک اچھی ٹیم کی کشش موجود ہے، حال ہی کے نتائج پاکستان کے لیے سبق آموز رہیں گے۔
اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان کو یہ طے کرنا ہوگا کہ جو سری لنکا میں کیا ویسا آئندہ نہیں کرنا ہے، بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ سائیڈ ہے۔
Comments are closed.