منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے قومی ٹیم کا تھنک ٹینک 12 سے 13 ناموں پر متفق، ذرائع

ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کےلیے ٹیم کا تھنک ٹینک 12 سے 13 ناموں پر متفق ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان کےلیے قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ تھنک ٹینک 12 سے 13 ناموں پر متفق ہے، مزید 2 سے 3 نام چند دنوں میں فائنل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 کے بجائے 10 اکتوبر کو کروانے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع

ذرائع کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق ہے۔ 

تھنک ٹینک نے محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا۔ 

علاوہ ازیں شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے کسی دو کو فائنل کرنا ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 

نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک ٹینک اپنی آراء ان کے سامنے رکھے گا۔ ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر نے ہی کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.