بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

ورلڈکپ: اسکواڈ کا اعلان ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا، ذرائع

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی پرفارمنس کو ریویو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف مشاورت کے بعد قومی اسکواڈ کی منظوری دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سابق کپتانوں اور کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ اگلے دو سے تین روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ ہفتے کولمبو میں سابق کرکٹرز کے ساتھ پاکستان ٹیم کی کارکردگی ریویو کرنے کا کہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.