آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی جاری ہے اور دنیا بھر میں موجود پاکستان کرکٹ کے فینز کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہیں۔
روس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے گئے پاکستانی طالب علموں نے بھی ٹیم سے یکجہتی کےلیے نغمہ ’اولے اولے‘ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان روائتی حریف بھارت اور نیوزلی لینڈ کی ٹیموں کو دھول چٹا چکا ہے۔
آج پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.