قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت کی ٹیم اپنے اگلے میچ میں بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ سکے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں انہوں نے بھارت پر ورلڈکپ میچز میں ناقص کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی کرکٹ ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔
کرکٹ کے عالمی مقابلے میں بھارت نے پہلے پاکستان سے 10 وکٹوں سے شکست کھائی پھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
Comments are closed.