جسمانی ورزش کی اہمیت کا اندازہ اب جانوروں کو بھی ہونے لگا ہے۔
خوبصورت اور فٹ نظر آنا کسے پسند نہیں ! اب اس دوڑ میں جانور بھی شامل ہوگئے۔ ایسی ہی پالتو بلیوں کی ویڈیو کا چرچہ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے جنہیں کسرت کی اہمیت کا اندازہ شاید انسانوں سے بھی زیادہ ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین پالتو بلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان کے جِم میں پہنچ جاتی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں دو بلّیوں میں سے ایک وہیل پر دوڑتی ہوئی اور دوسری اسی وہیل کے باہر کی جانب کسرت کرتی نظر آتی ہیں ، جیسے ہی پہلی بلی تھک کر وہیل سے اُترتی ہے تو تیسری بلّی موقع پاتے ہی وہیل پر چڑھ جاتی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 48 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا جبکہ کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے کمنٹس میں کئے۔
Comments are closed.