جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ورزش سے قبل کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ورزش سے قبل  کڑک بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی تیزی سے جلتی ہے۔

کافی کے ذریعے وزن میں کمی اور ورزش پر کی گئی تحقیق میں ان دونوں   میں ایک گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔

موسم گرما کے آتے ہی پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ ہیٹ ویو، لو اور تپتے سورج سے بچاؤ کے لیے باآسانی گھر میں ہی تیار ہونے والے میٹھے، خوش زائقہ اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فٹنس مسائل سے گھرے افراد اپنے آپ کو چست و توانا…

ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے، ماہرین کے مطابق ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے  مگر کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ورزش سے قبل کڑک کافی کا ایک کپ ورزش کی افادیت کو بڑ ھا دہتا ہے، کڑک کافی کی مقدار حاصل کرنے کے لیے 3 ملی گرام کی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے، ما ہرین کے مطابق کیفین کا استعمال صبح کے مقابلے میں دوپہر میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے جاری ڈائیٹنگ کے دوران اپنی پسندیدہ غذا کھانے کو ’چیٹ میل‘ کہا جاتا ہے جبکہ جس دن ڈائیٹنگ چھوڑ کر بلا جھجک اپنی پسند کی غذا کا استعمال کیا جائے اسے’چیٹ ڈے‘ کہتے ہیں۔

موسم کے بدلتے ہی گرمی کے سبب جلد پر اضافی تیل آنے آور مسام بند ہونے کی صورت میں رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور چہرہ دانوں سے بھر جاتا ہے، ایسے میں ایکنی بھی لوٹ آتی ہے جس سے بچاؤ کے لیے جِلد کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال نہایت ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کا استعمال جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے ، کیفین کے استعمال کے بعد کی جانے والی ورزش چربی گھلنے اور بہتر طریقے سے ورزش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ورزش کے ذریعے وزن کم کرنے سے متعلق مزید معلومات:

سائنسی تحقیق کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا سیڈول ہونا، سارہ دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے ۔

صبح کے اوقات کو ورزش کے لیے سنہری وقت کہا جاتا ہے، اس دوران انسانی جسم میں وزن میں کمی لانے والے ہارمونز بھی زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور اضافی چربی تیزی سے گھلتی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وٹامن سی جسم کا اہم اور پانی میں حل ہونے والا اینٹی آکسائیڈینٹ ہے جو جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور تکسیدی تناؤ سے پیدا ہونے والے ریڈکلز کو اعضا خراب نہیں کرنے دیتا اور جسم کو سوزش سے بچاتا ہے۔

موسم گرما کی غذا میں ایسی غذائیں ضرور شامل ہوں جو قدرتی طور پر آپ کو ٹھنڈا رکھ سکیں۔ ضرورت سے زیادہ گرمی آپ کی مجموعی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ مناسب ہائیڈریشن اور صحت مند غذا گرمی کو قدرتی طور پر شکست دینے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق دوپہر میں بھی ورزش کرنے کے نتائج بھی صبح کے اوقات میں ورزش کرنے جیسے ہی حاصل ہوتے ہیں، دوپہر کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے، اس دورانیے میں آپ ناشتہ کر چکے ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں، شوگر اور کولسیٹرول لیول صبح کے مقابلے میں دوپہر میں زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے، ایسے میں ایک کپ کافی کے بعد ( یعنی کے کیفین کی مقدار حاصل کرنے کے بعد) ورزش کرنے سے شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر پہنچ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بجائے دوپہر میں کرنے کے نتیجے میں وزن 10 فیصد زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 1 سے 4 بجے کے دوران ورزش کرنے کے ایسے ہی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ صبح کے 7 بجے ورزش کے فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر دوپہر کے دوران وزن میں کمی کے لیے ورزش کا دورانیہ تھوڑا بڑھا لینا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.