arduino led hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup 80 hookup best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وجیہہ سواتی قتل کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے ملزمان مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، اس کے والد اور ملازم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

راولپنڈی کی عدالت میں امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت ڈیوٹی جج طارق خان نے کی۔

راولپنڈی پولیس نے قتل کے ملزمان مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، اس کے والد اور ملازم کو عدالت میں پیش کر دیا۔

راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے وجیہہ سواتی قتل کیس کے ملزمان کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے ملزمان کا یکم جنوری تک 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزمان کو پولیس تحویل میں دے دیا۔

اس موقع پر مقتولہ وجیہہ سواتی کی وکیل شبنم ایڈووکیٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال کیس کے حوالے سے پولیس کا کنڈکٹ درست ہے، رضوان حبیب وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے۔

شبنم ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.