بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وجیہہ سواتی قتل کیس: ملزم کا مقتولہ سے جائیداد پر تنازع کا اعتراف

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کی تفتیش کے دوران مزید انکشاف سامنے آئے ہیں، سابق شوہر نے مقتولہ سے جائیداد پر تنازع کا اعتراف کر لیا۔

 ملزم رضوان حبیب نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وجیہہ ڈی ایچ اے راولپنڈی کا گھر اپنے نام کروانا چاہتی تھی۔

ملزم نے پولیس کو  مزید بتایا کہ وجیہہ نے میرا فون نمبر بلاک کر رکھا تھا۔

سابق شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بہنوں کے ذریعے رابطہ کرکے وجیہہ کو امریکا سے آنے پر قائل کیا۔

وجیہہ سواتی کیس پر پریس کانفرنس کے دوران سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کیس کا نوٹس لیا۔

جیو نیوز نے وجیہہ اور رضوان کے درمیان متنازع گھر کی تصویر بھی حاصل کرلی۔

اس سے قبل سابق شوہر رضوان حبیب نے پولیس تفتیش کے دوران وجیہہ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے وجیہہ کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا اور اس کی لاش ہنگو میں دفن کی۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ وجیہہ کیس میں سابق شوہر رضوان حبیب، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہے، لکی مروت کے علاقے پیضُو سے وجیہہ کی میت مل گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.