منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

وجیہہ سواتی قتل: پوسٹمارٹم کرنیوالے امریکی ڈاکٹر کا بیان لینے کا حکم

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں عدالت نے امریکا میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کہا کہ امریکی ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ بھی تحریر کی۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت نے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کو امریکی ڈاکٹر کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کیا تھا۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ کر دی گئی۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.