راولپنڈی کی عدالت نے پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
دورانِ سماعت راولپنڈی پولیس نے ملزم رضوان حبیب، اس کے والد حیرت اللّٰہ اور ملازم سلطان رشید کو عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس نے ملزم یوسف مسیح، زاہد یوسف اور ملزمہ زاہدہ یوسف کو بھی عدالت میں پیش کر دیا۔
ان تینوں ملزمان پر وجیہہ سواتی کے قتل میں رضوان حبیب کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے قبضے سے گاڑی اور خاتون کے کپڑوں کے بیگ کی برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔
عدالت نے 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
Comments are closed.