is there a real hookup app denver hookup airbnb hookups skateboards shirts hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو صرف آئی فون پر ہیں

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رکھنے لیے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹس دیتا رہتا ہے۔

ویسے تو واٹس ایپ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ونڈوز  کے لیے ایک ہی طرح کی اپ ڈیٹس دیتا ہے، لیکن آئی فونز میں جو فیچرز موجود ہیں وہ دیگر آپریٹنگ سسٹمز کے لیے نہیں ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ یہ فیچرز صرف آئی فونز کے لیے ہی ہیں، تاہم یہاں آئی فون پر واٹس ایپ کے کچھ فیچرز بتائے جارہے ہیں۔

میسج ارسال کرنے سے پہلے اس کا پریویو دیکھنا

آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین گروپس کا پھر کسی بھی فرد کو پیغام ارسال کرنے سے قبل اس کا پریویو دیکھ سکتے ہیں۔ 

صارفین پیغام لکھنے کے بعد اس پر ٹیپ کرکے رکھ کر اسے دیکھ سکتے ہیں۔ 

میسج میڈیا ڈیلیٹ کرنے کے باوجود محفوظ

پیغامات میں جف فائلز، فوٹوز یا پھر ویڈیوز کی شکل میں دیگر صارفین کی جانب سے میڈیا بھیجے جانے اور پھر ڈیلیٹ ہوجانے کی صورت میں بھی آئی فون صارف کے موبائل میں محفوظ رہتا ہے۔ 

اگر آپ آئی فون کے صارف ہیں اور آپ کو کسی نے کوئی میڈیا بھیجا لیکن بھیجنے والے نے تمام لوگوں کے پاس سے اسے ڈیلیٹ بھی کردیا لیکن آئی فون صارف اپنے موبائل میں اسے دیکھ سکتا ہے۔ 

تصاویر کو دھندلا بنانے کا آپشن

دیگر موبائل آپریٹرز میں ممکنہ طور پر یہ آپشن موجود نہیں ہے لیکن آئی فون صارفین تصاویر کو ڈرائنگ ایڈیٹر کو استعمال کرتے ہوئے اسے دھندلا (Blur) کر سکتے ہیں۔ 

شیئر کرنے سے قبل ویڈیو کروپنگ 

اسی طرح آئی فون صارفین کے پاس ایک ایسا دلچسپ آپشن بھی ہے جس کی خواہش شاید اینڈرائیڈ اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین بھی کریں۔ 

آئی فون صارفین واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیوز گروپس یا پھر ایک مخصوص نمبر پر بھیجیں تو اس سے قبل وہ تصویر کی طرح ویڈیو کو بھی کروپ کر سکتے ہیں۔ 

 میسج کھولے بغیر وائس سننا

واٹس ایپ پر آواز کی صورت میں موصولہ پیغام سسننے کے لیے آئی فون صارف کو اسے کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

آئی فون صارف واٹس پر آئے وائس میسج کے نوٹیفکیشن پر ہی پیغام سن سکتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.