میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک میں میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز تقریباً دو گھنٹے متاثر رہیں تاہم اب بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
بھارت میں بھی واٹس ایپ کی سروس بحال ہوناشروع ہو گئیں۔
واٹس ایپ کی سروسز دوپہر 12 بجے سے پہلے ڈاؤن ہوئیں۔
بعض ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ سرور سے منسلک نہیں ہو پا رہاتھا۔
واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا۔
لوگوں کو پرسنل اور گروپ چیٹس میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں رکاوٹ کا سامنا تھا۔
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر صارفین گروپ چیٹس پر پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں رہے اور مختلف افراد کو بھیجے گئے پیغامات پر صرف ایک ٹک دکھائی دے رہا تھا۔
بہت سے واٹس ایپ صارفین نے عالمی سطح پر اپنی چیٹس میں مسائل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی تھی۔
دوسری جانب واٹس ایپ اور فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ جواب نہیں آیا ۔
واٹس ایپ کی ناصرف اسمارٹ فون ایپ ڈاؤن ہوئی ہے بلکہ واٹس ایپ ویب اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپس بھی ڈاؤن ہوئی تھیں۔
دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی شکایات کا ڈھیر لگ گیا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ متاثر ہونے پر لوگ دلچسپ میمز بنانے لگے ہیں، کسی نے بچے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب آپ کا فون اور انٹرنیٹ ٹھیک ہو اور اصل مسئلہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کا ہو، کسی نے لوگوں کو ٹوئٹر کی جانب بھاگتا ہوا دکھایا ہے۔
Comments are closed.