میٹا کے زیر ملکیت کام کرنے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں ایک سے زائد ڈیوائس پر واٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کے بعد اب صارفین کی دلچسپی کے لیے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین ایس ایم ایس کی طرح واٹس ایپ پر بھی خود کو میسجز ارسال کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کو اپنا نمبر ‘You’ کے نام سے نظر آئے گا جس پر آپ کوئی بھی میسج کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے صارفین کو چیزیں یاد رکھنے میں مدد ملے گی۔صارفین اس کی مدد سے نوٹس کا کام کرسکیں گے۔
گوکہ اس کام کے لیے پہلے ہی نوٹس کی ایپلیکیشن موجود ہے لیکن صارفین کا زیادہ تر وقت واٹس ایپ پر گزرتا ہے تو اس نئے فیچر سے انہیں ضروری چیزیں یاد رکھنے میں آسانی ہوگی۔
بِیٹا انفو کی رپورٹس کے مطابق جلد یہ فیچر اینڈرائیڈ ، آئی فون اور ویب کے صارفین کے لیے بیک وقت متعارف کروایا جائے گا۔
Comments are closed.