دنیا بھر میں مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختصر وقت کے لیے واٹس ایپ کی بندش تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی، مسئلہ اب حل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز تقریباً 2 گھنٹے کے لیے معطل ہوگئی تھیں۔
گزشتہ روز صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔
بعداذاں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر بھی صارفین کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2 گھنٹے بعد واٹس ایپ کی سروسز بحال ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.