اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اور پروفائل پکچر پر اپنی تصویر کی بجائے کسی دوسرے کی تصویر لگاتے ہیں تو ہو جائیں ہوشیار آپ پر مقدمہ بھی ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغل بادشاہ اورنگ زیب کی تصویر کو واٹس ایپ پروفائل پکچر کے طور پر استعمال کرنا ایک صارف کو مہنگا پڑ گیا۔ مذکورہ صارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ممبئی پولیس کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر کو واٹس ایپ پروفائل پکچر کے طور پر اپ لوڈ کرنے والے صارف کے خلاف امرجیت سُروے کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم ایک آؤٹ لیٹ میں موبائل سروس پرووائیڈر کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ شکایت کندہ امرجیت سُروے ایک ہندو تنظیم کا رکن ہے۔
امرجیت سُروے کے مطابق اس نے ملزم کو کال کرکے اورنگزیب کے حوالے سے ریاست کے موجودہ منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے تصویر تبدیل کرنے کی درخواست کی تاہم ملزم نے تصویر نہیں ہٹائی تو امرجیت سُروے اس کی شکایت کرنے تھانے پہنچ گیا۔
دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی امرجیت سُروے کی شکایت پر فوری عمل کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لےکر پوچھ گچھ کےبعد چھوڑ دیا۔
Comments are closed.