میٹا کی انسٹینٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین اب اپنے پیاروں کو بیک وقت 30 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق واٹس ایپ صارفین باآسانی گروپ چیٹ، انفرادی دوست یا فیملی ممبر کو چند سیکنڈ میں 100 تصاویر بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کے لئے یہ پلیٹ فارم ہر قسم کے میڈیا بشمول تصاویر، ویڈیوز، gifs، اور صوتی پیغامات اپنے پیاروں کو بغیر کسی پریشانی کے شیئر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
تاہم، صارفین اکثر ایک وقت میں صرف 30 تصاویر شیئر کرنے کی شکایت کرتے ہیں جس کا واٹس ایپ نے سد باب کرلیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق انسٹینٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایپلی کیشن کے استعمال کو آسان اور ہموار بنانے کے لئے نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے، جن میں سے ایک فیچر ایک وقت میں 100 تصاویر شیئر کرنے کا ہے۔
یہ نیا فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، تاہم واٹس ایپ اسے جلد مزید صارفین کے لیے بھی جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Comments are closed.