منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

واٹس ایپ سروس کی حالیہ معطلی طویل ترین قرار

میسجنگ سروس واٹس ایپں دنیا بھر میں دوپہر کے بعد سے کام نہیں کر رہی تھی جسے اب تک کی طویل ترین عالمی بندش کہا جارہا ہے۔

میٹا کے ترجمان کا اس مسئلے پر کہنا ہے کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں، دنیا بھر میں واٹس ایپ سروسز کچھ دیر میں مکمل بحال ہوجائیں گی۔

پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس دوپہر 12 بجے سے پہلے ڈاؤن ہوئی، جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔

ناصرف پاکستان بلکہ بھارت، اٹلی اور ترکی کے سوشل میڈیا صارفین نے بھی پیغامات بھیجنے سے قاصر ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔ 

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نےرپورٹ کیا کہ برطانیہ میں بھی صارفین کو بھی واٹس سروس کی معطلی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد لوگ رابطے جبکہ کئی ممالک میں بلز کی ادائیگیوں کے لیے بھی واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.