جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

واٹس ایپ جلد ہی 15 نئی ایموجیز پیش کرے گا

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے نہ صرف پہلے پیش کردہ آٹھ ایموجیز کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے بلکہ بہت جلد مختلف صورتوں کو بیان کرنے والے مزید 15 ایموجی بھی سامنے آئیں گے تاہم اس سے قبل منتخب صارفین اور بی ٹا ٹیسٹر ان کی آزمائش کریں گے۔

واضح رہے کہ ایموجی کی منظوری کا باقاعدہ ایک ادارہ ہے جسے ’یونی کوڈ کنسورشیئم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ماہِ ستمبر نے اسی ادارے نے واٹس ایپ کے لیے 15 نئی ایموجی کی منظوری دیدی ہے۔ تاہم واٹس ایپ نے کل 21 ایموجی پیش کی تھیں جن میں سے چھ کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق بقیہ ایموجی بھی منظور ہوجائیں گی۔

بہت جلد دنیا بھر میں موجود منتخب صارفین اور بی ٹا ٹیسٹر ان ایموجی کو آزمائیں گے، لیکن اسے جاری کرنے کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم واٹس ایپ کے ڈویلپر گزشتہ آٹھ ایموجی کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سام سنگ نے اس خبر کو کچھ بڑھایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے فون میں سب سے پہلے واٹس ایپ کی نئی ایموجی کو سپورٹ کرے گا۔

اندر کی خبر یہ ہے کہ نئی ایموجیز میں دل (ہارٹ) کا رنگ بدلا گیا ہے، فرشتوں کے پر، وائی فائی کی علامگ، ایک جیلی فش اور بانسری کی ایموجی شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ کچھ خاص کیرکٹر بھی موجود ہوں گے۔

 

You might also like

Comments are closed.