میٹا کے زیر ملکیت کام کرنے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد چیٹ لسٹ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھنے کا فیچر متعارف کروانے والا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین واٹس ایپ کی چیٹ لسٹ میں اسٹیٹس پر چھ پہلے سے موجود ایموجیز کی مدد سے ری ایکشن بھی دے سکیں گے۔
مذکورہ نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جسے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف نیا اسٹیٹس اپ لوڈ کرے گا تو وہ چیٹ لسٹ میں بھی نظر آئے گا اور صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھنے کے لیے صرف مطلوبہ فرد کی پروفائل تصویر پر ٹیپ کرنا ہوگا۔
بِیٹا انفو کے مطابق جو صارفین نہ تو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں دوسروں کے اسٹیٹس دیکھنا پسند ہیں تو وہ تمام اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو میوٹ (خاموش) کردیں تاکہ وہ مزید چیٹ لسٹ میں نظر نہ آئیں۔
Comments are closed.