سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اپریل کو درخواست کی سماعت کرے گا ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بنچ کا حصہ ہوں گے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.