ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

واؤڈا کے استعفے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی مہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی استعفے کی کاپی پر استعفے کی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو وصولی کے سلسلے میں دستخط اور مہر موجود ہیں۔

فیصل واوڈ کی نا اہلی کے کیس میں ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ فیصل واؤڈا نے بطور رکنِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سیکریٹری شہر یار خان نے فیصل واؤڈا کا استعفیٰ وصول کر کے دستخط کیئے اور اس پر مہر لگائی۔

فیصل واؤڈا کے استعفے کو عدالتی ریکارڈ پر موجود فائل کا حصہ بنا دیا گیاہے۔

اس سے قبل آج صبح فیصل واؤڈا کی نا اہلی کے کیس میں ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ فیصل واؤڈا نے بطور رکنِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔

فیصل واؤڈا کے وکیل نے واؤڈا کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت سے کہا تھا کہ استعفے کے بعد یہ پٹیشن غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.