کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اطلاعات ضرور تھیں مگر کوئی مخصوص تھریٹ نہیں تھا۔
کراچی پولیس آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ حملے میں 11 پولیس کے جوان اور 7 سے 8 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں، کچھ جوانوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو واقعے کے سہولت کار ہیں یا براہ راست ملوث ہیں ان سب کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ صرف پولیس نہیں کراچی بھر کے عوام بھی ساتھ ہیں۔
Comments are closed.