وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا یومِ عاشور پر کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا۔
محمود خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق کی حمایت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
محمود خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے اپنے خاندان کی قربانی دی، صبر واستقامت کی عظیم مثال قائم کی۔
Comments are closed.