وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ وافر تیل ہے نہ گیس اس سے بڑی نا اہلی کیا ہوسکتی ہے؟ مالیات، پیٹرولیم یا توانائی کا شعبہ، جس طرح چار سال ضایع کیے گئے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
دیامر بھاشا ڈیم کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم شہاز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم سال 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں میگا واٹ کے نان ہائیڈل بجلی گھر بند ہیں، قوم کوجھوٹ نہیں، حقائق بتاؤں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 6 دن میں دن رات مختلف وزارتوں پر بریفنگ لی۔
شہباز شریف نے آمد و رفت کے لیے 13 کلو میٹر لمبی سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا، جبکہ علاقے میں اسپتال بنانے کے لیے تفصیلات مانگ لیں۔
Comments are closed.