چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نوٹ کے بعد اب ریکارڈ پر 4 جج آچکے ہیں۔ یہ واضح ہوچکا ہے انتخابات سے متعلق چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ فوری بینچ فکسنگ پر مبنی لاقانونیت کو ختم کریں۔ یہ وہ واحد راستہ ہے جس سے سپریم کورٹ کا وقار بحال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 رکنی بینچ کے فیصلے کی اس کاغذ جتنی بھی وقعت نہیں جس پر یہ فیصلہ لکھا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس مذاق کا علاج نہیں کرسکتے تو کسی اور کو منصب سنبھالنے کی اجازت دیں۔
Comments are closed.