استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ایک بات واضح کر دوں ہم اس وقت قربانی دینے کے موڈ میں نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلا ماحول ہے، الیکشن ہوں گے عوام کی رائے سب کے سامنے آئے گی، قیاس آرائیاں ہیں کہ کس کی مقبولیت زیادہ اور کم ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولت میں کمی ہوئی۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ الیکشن کا ماحول ہے، اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو اچھی بات ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل ملک کی معیشت ہے، معیشت چلے گی تو بہتری آئے گی، 8 تاریخ کو الیکشن ضروری ہیں، ایک حکومت آکر 5 سال تسلی سے بیٹھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ہمایوں اختر خان نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Comments are closed.