جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

واشنگٹن: چینی سفیر کی پینٹاگون میں اعلیٰ عہدیدار سے غیر معمولی ملاقات

امریکا میں تعینات چینی سفیر شائی فینگ نے پینٹاگون میں ایشیا ڈیسک کے اعلیٰ عہدیدار سے غیر معمولی ملاقات کی، جو 90 منٹ جاری رہی۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ چینی سفیر نے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع ایلی ریٹنر سے دفاعی تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کی۔

بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر زور کیا۔

پینٹاگون ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن مینرز نے کہا کہ امریکی عہدیدار نے چین کے ساتھ فوجی رابطے بحال رکھنے کیلئے محکمہ دفاع کے عزم کو دہرایا۔

چینی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سفیر شائی فینگ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک اور افواج کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے چین کی نصف کوششیں بھی کرلے تو معاملات ٹھیک ہوجائیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کا مستحکم تعلق دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

بیجنگ – چین کے وزیر خارجہ نے اتوار کو کہا کہ تائیوان…

انہوں نے کہا کہ امریکا رکاوٹیں دور کرنے، اختلافات ختم کرنے اور تائیوان سمیت دیگر حساس معاملات پر محتاط رویہ اختیار کرے۔

خیال رہے کہ امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ ییلن نے رواں ماہ کے آغاز میں چین کا دورہ کیا تھا اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری کا اگلے ہفتے چین کا دورہ متوقع ہے۔

پچھلے ماہ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن بھی چین گئے تھے، یہ 2018 کے بعد سے اب تک کسی بھی امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.