امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے لندن کے لیے روانہ ہونے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں آگ لگنے کی اطلاع پر طیارے نے قریبی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق پرواز بی اے 216 کے طور پر بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے نے امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 49 منٹ پر واشنگٹن ڈی سی سے برطانیہ کے ہیتھرو لندن ایئر پورٹ کے لیے ٹیک آف کیا۔
پرواز کے 1 گھنٹے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع دی۔
اطلاع ملنے کے بعد پرواز کو قریبی ہیلی فیکس ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور تمام مسافروں اور عملے کو طیارے سے اتار لیا گیا۔
بعد ازاں رجسٹریشن نمبر G-ZBkL کے حامل طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور اسے مکمل فٹ قرار دے کر مسافروں کو منزل پر روانہ کر دیا گیا۔
Comments are closed.