امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیتی عمارت بکنے کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بولی 68 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کے باوجود سفارتخانے نے بولی لگانے والے سے رابطے سے گریز کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت کو ڈرافٹ بھیجنے والے شہال خان کو تاحال جواب نہیں ملا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سفارتخانے نے عمارت کی پھر سے بولی لگوانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مخدوش حالت میں موجود عمارت کا تخمینہ 4.5 ملین ڈالر لگایا گیا تھا جبکہ سب سے زیادہ بولی 6.8 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔
Comments are closed.